آصف زرداری اور ملک ریاض کی مبینہ آڈیو گفتگو سامنے آگئی

اسلام آباد: معروف بزنس ٹائیکون ملک ریاض اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان تحریک عدم اعتماد سے پہلے کی مبینہ ٹیلی فونک آڈیو گفتگو سامنے آئی ہے، جس میں ملک ریاض پی پی کے شریک چیئرمین کو عمران خان کی جانب سے تصفیے کا پیغام پہنچا رہے ہیں۔

ٹیلی فونک گفتگو میں ملک ریاض نے سابق صدر کو عمران خان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات اور مفاہمت کے حوالے سے پیغام دیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملک ریاض نے سابق صدر کو فون کیا، جس پر دونوں کے درمیان علیک سلیک ہوئی تو بزنس ٹائیکون نے پی پی کے شریک چیئرمین کو بتایا کہ ’آپ سے بات کرنی تھی، خان کی طرف سے مجھے (آپ کے ساتھ) مفاہمت کے پیغامات آرہے ہیں، وہ اس حوالے سے بہت زیادہ میسج کررہے ہیں۔

سابق صدر نے مبینہ آڈیو میں سُن کر کہا کہ ’اب یہ ممکن نہیں ہے جس پر ملک ریاض نے کہا کہ ’نہیں ٹھیک ہے، بس آپ کے سامنے بات رکھنی اور پیغامات کے بارے میں بتانا تھا۔

مبینہ آڈیو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی طرف سے شئیر کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More