اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

افغان عوام کوتنہا نہیں چھوڑنا چاہیے، وزیراعظم کی روسی صدر سے گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تازہ پیش رفت، دوطرفہ تعاون اور شنگھائی تعاون تنظیم میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم نے علاقائی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کو انسانی امداد کی فوری فراہمی اور معاشی بحران سے بچنے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کو اس اہم موڑ پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔تجارت اور سرمایہ کاری اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنا روس کے ساتھ تعلقات کی بنیاد ہے۔

Related posts

اٹھارہ ماہ بعد پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

shakir shaikh

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری

faraz ahmed

پشاور: 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 9زخمی

login web

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More