نسلہ ٹاور کی 5 منزلوں کو جزوی طور منہدم کر دیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کے حکم پر شہری انتظامیہ نے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام تیز کردیا۔ ابتدائی کام کے دوران پانچ منزلوں کو جزوی طور پر توڑ دیا گیا۔

عدالتی حکم پر کراچی کی شہری انتظامیہ نے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا کام تیز کردیا ہے ۔ ابتدائی کام کے دوران 5 منزلوں کو جزوی طور پر توڑ دیا گیا۔عمارت کی تمام منزلوں کو پہلے مرحلے میں جزوی طور پر توڑا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے عمارت کی اوپری منزلوں سے پلرز کاٹنے کا کام کیا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق نسلہ ٹاور پر 24 گھنٹے ڈیمولیشن آپریشن جاری رہے گا جبکہ عمارت کو مکمل طور پر توڑنے کے لئے 50 دن کا وقت لگے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More