کراچی میں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ کا آغاز

اسلام آباد: 15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ کا کراچی میں آغاز ہو گیا ہے۔ اسکواش چیمپین شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق کراچی میں 15ویں چیف آف دی نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ ہوگیا ہے ۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی تھے۔ چیمپین شپ میں 9 مقامی اور 15 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق انٹرنیشنل اسکواش چیمپین شپ میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کا تعلق مصر، ہانگ کانگ، کویت اور امریکہ سے ہے۔ افتتاحی میچ میں ہانگ کانگ کے میکس لی اور پاکستان کے ظاہر شاہ کے مابین کھیلا گیا جس کے فاتح میکس لی رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More