حصص بازار کا 100 انڈیکس 5 پوائنٹس کمی سے 45 ہزار77پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ملے جلے رجحان کیساتھ اختتام پذیرہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔مارکیٹ صرف 5پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار77پر بند ہوئی۔

آج دن بھر مجموعی طورپر 343 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبارہوا۔ 207کمپنیوں کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ116کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More