حصص بازار کا 100 انڈیکس 599 پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 749پر بند

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں شدید مندی چھائی رہی ۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس چھیالیس ہزار کی حدسے نیچے چلاگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر مندی چھائی رہی ۔ حصص بازار کا100 انڈیکس 599 پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار749پر بند ہوا ۔ مندی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر369 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔252 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ99 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More