حصص بازار میں تیزی، 100انڈیکس 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کارجحان رہا۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 43ہزار کاہندسہ عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 300پوائنٹس کےاضافے سے43ہزار 26پربند ہوا۔

آج دن بھر مجموعی طورپر 356 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔252 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 86کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More