تازہ ترین
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب کو نوٹس جاری

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب کو نوٹس جاری

اسلام آباد:(03 اگست 2020) احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی کے غیر قانونی ٹھیکوں پر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم ویڈیو لنک انتظام کرنے کیلئے آصف زرداری کے کراچی کے گھر میں پہنچی ، آصف زرداری نے فرد جرم موخر کرنے کیلئے احتساب عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی ۔

آصف زرداری کا اپنی استدعا میں کہنا تھا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے ، عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیاہے ۔

Comments are closed.

Scroll To Top