اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

پہلا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کے 454 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن آج ویسٹ انڈیز اپنی نامکمل پہلی اننگ ایک سو پچپن رنز چارکھلاڑی آؤٹ سے شروع کرے گا۔ چندرپال انتیس اوربلیک ویل تیس رنزبنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

اینٹیگا میں انگلینڈ نے دوسرے دن پہلی اننگ پانچ وکٹوں کے نقصان پر تین سو اکتالیس رنز سے شروع کی۔ لیکن اس کے آخری پانچ کھلاڑی اسکور میں اٹھاون رنز کا اضافہ کرسکے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم تین سو ننانوے رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔ این بیل نے ایک سوتینتالیس،جو روٹ نے تراسی اور بین اسٹوکس نواسی رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ ویسٹ انڈیز کے کیمرروچ نے چار،جیروم ٹیلر نے تین اور جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ویسٹ انڈیز نے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے دوسرے دن کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچپن رنز بنائے۔ اوپنر ڈیون اسمتھ گیارہ کریگ براتھ ویٹ انتالیس، ڈیرن براوو دس اور مارلن سموئلز تینتیس رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ ننانوے رنز پر میزبان ٹیم چار وکٹیں گرنے پر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ تجربہ کارچندرپال اور جیروم بلیک ویل نے دن کے اختتام تک مزید نقصان کے بغیر اسکورایک سو پچپن رنز تک پہنچادیا۔ چندرپال انتیس اوربلیک ویل تیس رنزبنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ آج تیسرے دن فالوآن سے بچنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا پہلا ہدف دوسو رنزبنانا ہے۔ جس کیلئے انہیں صرف پینتالیس رنزبنانے ہیں۔ انگلینڈ کے اینڈرسن، براڈ، جورڈن اور ٹریڈ ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

پانامہ لیکس پر حکومت کے ساتھ ہیں، لیکن تحقیقات ہونی چاہیئے، فضل الرحمٰن

Khurram Adeel

اڈیالہ جیل میں ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرموں سے ملاقات کا دن

shakir shaikh

مریم نواز این اے 120 کی یونین کونسلز کا دورہ کرنے پہنچ گئیں

razi ullah

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More