کراچی ٹیسٹ:فیصلہ کن مرحلے میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اورآسٹریلیاکے درمیان کراچی ٹیسٹ کے فیصلہ کن مرحلے میں کھیل جاری ہے۔ آخری دن پاکستان نے نامکمل اننگ دووکٹوں کے نقصان پرایک سوبانوے رنز سے شروع کی تواسے فتح کے لیےتین سوچودہ رنز اورآسٹریلیاکوآٹھ وکٹیں درکارتھیں۔ سنچری میکربابراعظم اور عبداللہ شفیق نے پارٹنرشپ کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان پانچوں اورفیصلہ کن دن کا کھیل جاری ہے۔ ریکارڈ پانچ سوچھ رنزہدف کے تعاقب میں پاکستان نے نامکمل اننگ دو وکٹوں کے نقصان پرایک سو بانوے رنزسے کی۔بابراعظم ایک سودو اور عبداللہ شفیق اکہتررنز پرناٹ آؤٹ تھے۔ شاہینوں کوفتح کے لیے مزید تین سوچودہ اور کینگروز کوآٹھ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ بابراورعبداللہ نے پارٹنرشپ کی ڈبل سنچری مکمل کرلی۔ پاکستان نے دووکٹوں کے نقصان پردوسواٹھائیس رنزبنالیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More