پاکستان میزبان بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کےلیےتیار

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں کلین سوئپ کے بعد پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار ہے۔ چٹاگانگ میں آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ جس میں ٹیسٹ ماہرچودہ اورٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شامل چھ پلیئرزنے حصہ لیں گے۔ پاکستان،بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔

بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں تین صفرسے کلین سوئپ کے بعدپاکستان ٹیم کی پوری توجہ ٹیسٹ سیریزپرمرکوزہے۔ چٹاگانگ کے ظہوراسٹیڈیم میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی ٹیسٹ اسکواڈ کا آج پہلا پریکٹس سیشن ہوگا۔ جس میں پاکستان سے آنے والے چودہ ٹیسٹ ماہرکرکٹر اورکپتان بابراعظم سمیت ٹی ٹوئنٹی اسکواڈکے چھ پلیئرزحصہ لیں گے۔ بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈراور ہیڈ کوچ بولنگ،بیٹنگ اورفیلڈنگ میں بہتری کے لیے مشقیں کریں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے دومیچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ جمعہ چھبیس نومبرسے چٹاگانگ اور دوسرا ٹیسٹ چاردسمبرسے ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم اور بنگلہ دیش کے مومن الحق ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More