کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی

کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی،مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں چار سو نواسی رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

مہمان آسٹریلین ٹیم نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔پہلی اننگز میں پانچ سو چھپن رنزکا پہاڑ کھڑا کرنیوالی مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر اکیاسی رنز بنالیے۔مارنوس لبوشین سینتیس اور عثمان خواجہ پینتیس رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ چوتھے دن اننگز کا آغاز کریں گے۔

آسٹریلیا کو مجموعی طور پر چار سو نواسی رنز کی بھاری بھرکم سبقت حاصل ہوچکی ہے،دوسری اننگز میں ابھی اس کی نو وکٹیں باقی ہیں۔پانچ سو چھپن رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم تریپن اوورز میں صرف ایک سو اڑتالیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بابر اعظم چھتیس، امام الحق اور نعمان علی بیس بیس رنز بنا پائے۔مچل اسٹارک نے تین اور مچل سوئیپسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More