ڈھاکا ٹیسٹ:تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر

پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ تیسرے دن کھیل بھی بارش کی نذرہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے بعد ٹیموں کو ہوٹل ہی میں رکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بظاہرکھیل شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اب تک تریسٹھ اعشاریہ دو اوورز کا کھیل ہوسکا۔ جس میں پاکستان نےدو وکٹ کھوکرایک سو اٹھاسی رنز بنائے۔

شیربنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستان اوربنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔ تیسرے دن کا کھیل بھی بارش کی نذرہوگیا۔ موسلادھاربارش کے بعدٹیموں کوہوٹل ہی میں رکنے کو کہا گیا ہے۔ بظاہرآج کھیل شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اب تک صرف تریسٹھ اعشاریہ دو اوورزکا کھیل ممکن ہوسکا۔

پاکستان نے دووکٹوں کے نقصان پرایک سواٹھاسی رنزبنائے ہیں۔ عابدعلی انتالیس اورعبداللہ شفیق پچیس رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم اکہتر اوراظہرعلی باون رنزبناکرناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی ناقابل شکست پارٹنرشپ میں ایک سواٹھارہ رنزکا اضافہ کیا۔ بنگلہ دیش کے تیج الاسلام نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More