دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کا دورہ کیا۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے پورا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا اور کیچ میں تعینات فوجیوں سے بات چیت کی ۔

آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر ایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانے سمیت سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوج پائیدار امن اور خوشحالی کے لیے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ دشمن قوتوں کی طرف سے خلل ڈالنے والی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More