اب تک پاکستان اہم خبریں تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

حکومت بلوچستان کا چرچ حملے میں جاں بحق افراد کے لئے امداد کا اعلان

کوئٹہ: (18 دسمبر 2017) وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے چرچ خودکش حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے فی کس دس لاکھ جبکہ زخمیوں ہونےوالوں کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

سول اسپتال کوئٹہ میں گزشتہ روزچرچ حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، ایک دہشت گرد کو گیٹ پر ہی مار دیا گیا، ہو سکتا ہے دوسرے دہشت گرد نے گولی لگنے پر خود کو اڑایا ہو۔

ان کا کہنا تھا دہشت گردوں سے نمٹنا پولیس کا کام ہے، پولیس کو مضبوط کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایک نوجوان نے درخت کی آڑ میں دہشت گرد کا مقابلہ کیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے کہا ہے اللہ نے ہمیں بڑی تباہی سے بچایا ہے، بروقت کارروائی کرنے پر پولیس اور سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا اگر دہشت گرد چرچ کے اندر داخل ہو جاتے تو زیادہ نقصان ہوتا، چرچ میں 400 لوگ موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا فورسز کے مورال کو مزید بلند کریں گے، دہشت گردوں کے خلاف کبھی حوصلے پست ہوئے نہ کبھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا بلوچستان کو دہشتگردی سے پاک کر کے پر امن بنائیں گے، فورسز کا مورال بلند ہے، جتنی ضرورت ہو اس کے مطابق اسلحہ بھی دیا جائے گا۔ثنا اللہ زہری نے چرچ حملے کے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا جاں بحق ہونے والوں کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ دیں گے جبکہ مقابلہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے لیے اپنی طرف سے 15 لاکھ روپے انعام دوں گا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا گیٹ پر لڑنے والے اہلکار کے لیے صدارتی ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے ملاقات

کوئٹہ میں دہشت گردی کی کوشش ناکام

Related posts

حکومت نے زکوۃ کے نصاب کا اعلان کردیا گیا

nehal qavi

کوئٹہ: پٹیل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار جاں بحق

Fakiha Haider

ریڈیو پاکستان کے کئی اسٹیشن بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More