کیچ میں دہشتگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 10 سپاہی شہید

اسلام آباد: بلوچستان کے شہر کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ہے۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک کردیا گیا جبکہ کئی زخمی ہوئے ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے دس سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا ۔ دہشتگردوں کے حملے میں 10 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 1 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات پیش آیا ۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے دوران آپریشن 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق واقعہ کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کے لیے آپریشن جاری رہے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More