جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا میر علی میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن، ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ سیکورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کے قتل میں بھی ملوث تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More