شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ پر حملہ آور دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آور ملٹری پوسٹ میں داخلےکی کوشش کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں داخل ہونے کے لیے اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرینیڈ حملے کی بھی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور دہشتگرد کی شناخت شریف کے نام سے ہوئی ہے جو سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More