کابل گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں گوردوارہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کے حالیہ سلسلے پر شدید تشویش ہے، مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کی یہ کارروائیاں سراسر نفرت انگیز ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی سے لڑنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے افغان حکام کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More