ٹانک میں دہشتگردوں کاحملہ ناکام، تین ہلاک، 6 فوجی بھی شہید

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں ملٹری کمپاونڈ میں 3 دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 6 فوجی جوان شہبد ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تین دہشتگردوں کی فوجی کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر تین دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد، خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل، ٹنڈو الہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام آل، خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی، سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد نے وطن کی خاطر جان کی قربانی دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More