امریکی حکمت عملی سے افغانستان میں دہشتگردوں نے جنم لیا، حنا ربانی کھر

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ امریکہ و دیگر ممالک کی افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی نے وہاں بہت سے دہشت گردوں کو جنم دیا۔ دنیا افغانستان میں ایک زوال پذیر المیے کو روکنے کی بجائے اس کے جنم کا باعث بن رہی ہے۔

مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکہ و دیگر ممالک کی افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی نے وہاں بہت سے دہشت گردوں کو جنم دیا۔ دنیا افغانستان میں ایک زوال پذیر المیے کو روکنے کی بجا ئے اس کے جنم کا باعث بن رہی ہے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ2010 تک اس خطے کی جیو پالیٹکس میں تبدیلی نہیں آئی تاہم امریکہ کی ایشیا پر توجہ آنے کے بعد یہاں کی جیو پالیٹکس میں تبدیلیاں آئیں۔ ہمیں امریکہ کے فوری انخلاء کے انداز کے بعد رونما ہونے والے اثرات کے ساتھ رہنا پڑے گا۔ چینی اقدام کو دوسرے ممالک خطرہ سمجھ کر اپنا ردعمل دے رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More