سیہون میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

سیہون : آمری انڈس ہائی وے روڈ پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں7 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جا ں بحق افراد میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

سیہون میں آمری انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار7 مسافر جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بدقسمت افراد کا تعلق دادو کی تحصیل جوہی سے بتایا جارہاہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی میتیں سیہون کے سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ منتقل کی گئیں ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More