بھارت کی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیر رہا کردیئے گئے

لاہور: بھارت کی جیل میں قید دس پاکستانی ماہی گیر رہا کر دیےگئے ہیں۔ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیاگیا۔ماہی گیر پانچ سال قبل غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔

ایدھی ترجمان کے مطابق بھارت نے 10 پاکستانی ماہی گیر رہا کردیے گئے ۔پاکستانی ماہی گیر 5 سال قبل غلطی سے بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوگئے تھے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ماہی گیروں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی خصوصی گاڑی سے ٹھٹھہ بھجوایا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More