دنیا کی سب سے طاقتور اور مہنگی خلائی دوربین کو لانچ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 10 ارب ڈالر کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ 30 سال میں تیار کی گئی ہے اور اس جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا مرکزی آئینہ 18 عدسوں کو جوڑ کر بنایا گیا۔

اسپیس ٹیلی اسکوپ ایک ماہ کے اندر مدار میں پہنچے گی اور آریان فائیو راکٹ دوربین کو ہزاروں کلومیٹر بلند مدار میں پہنچائے گا۔ دور بین کا زمین سے فاصلہ 15 لاکھ کلومیٹر ہے اور یہ ٹیلی اسکوپ سورج کے گرد چکر لگائے گی۔

ناسا کا دعویٰ ہے کہ یہ دوربین ماضی کی پرانی کہکشاؤں کو بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ دوربین کا مرکزی آئینہ 18 آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More