آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمان روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا، جنرل باجوہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی زندگی اور صحت کے لئے دعا کی جس پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گفتگو کے دوران پاک سعودی تعلقات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More