خالد مقبول صدیقی اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد: رہنماایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواجس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو آئین پاکستان کی فتح پر مبارک باد پیش کی ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ایم کیو ایم پاکستان کےڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ نواز شریف نے جمہوریت کے تحفظ اور آئین کی بالادستی کیلئے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو آئین پاکستان کی فتح پر مبارک باد پیش کی اور ملک کی بہترین مفاد میں دونوں جماعتوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More