وفاقی حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کےلئے پنجاب حکومت کے بعد وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی ہٹانے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے تحریک لبیک پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی۔

منظور کی گئی سمری کے مطابق پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کے نام کا کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سفارش کی ہے، ٹی ایل پی نے آئندہ پرتشدد احتجاج نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم کی فہرست نکالنے اور عائد پابندیاں ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی طرف سے آنیوالے خط کو وزارت قانون کو بھجوایا تھا ۔

یاد رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت کو ایک سمری ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹائی جائے اور کالعدم کا لفظ ختم کیا جائے۔

خیال رہے کہ 4 نومبر کو پنجاب کی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے کالعدم کا اسٹیٹس ہٹانے کی سمری منظوری کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More