تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ۔

وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کا کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کردیا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کردی۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری کچھ دیر قبل وفاقی وزارت داخلہ کو موصول ہوئی تھی ۔پنجاب کابینہ نے تحریک لبیک کا نام کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کی سفارش کی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More