مظفرگڑھ میں ٹیچر طالب علم سے جنسی زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

مظفرگڑھ : نجی اكيڈمی میں معصوم طالبعلموں سے مبینہ بدفعلی کا انکشاف ہواہے۔ مبینہ بدفعلی کا شکار تین طالب علموں کے بیانات پر استاد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں ٹیچر معصوم طالب علم کیساتھ مبینہ بدفعلی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کی گرفتاری کے بعد مبینہ بدفعلی کا شکار دیگر معصوم طالبعلم بھی سامنے آگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ بدفعلی کا شکار3طالبعلموں کے بیانات پر ٹیچر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متاثرہ معصوم طالبعلموں کا اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More