تازہ ترین
پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر طارق عزیز کی سوانح حیات

پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر طارق عزیز کی سوانح حیات

لاہور: (17 جون 2020) پاکستان ٹیلی ویژن کے پہلے نیوز کاسٹر اور مشہور پروگرام “نیلام گھر” کے میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے۔ ادیب، شاعر اور شگفتہ مزاج طارق عزیز نے چار دھائیوں تک کروڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔

پی ٹی وی  کے پہلے نیوز کاسٹر اور مشہور پروگرام “نیلام گھر” کے میزبان طارق عزیز  28 اپریل 1936ء کو مشرقی پنجاب کے ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے۔ طارق عزیز نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور پی ٹی وی کے آغاز پر وہ نہ صرف اس کے اولین اینکر بنے بلکہ بزم طارق عزیز، نیلام گھر اور طارق عزیز شو کے نام سے ان کا پروگرام چار دہائیوں تک پی ٹی وی کا سب سے معروف پروگرام رہا۔

طارق عزیز نے فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا۔ 1967ء میں انہوں نے اپنے وقت کے سپر اسٹار وحید مراد اور زیبا کے ہمراہ فلم انسانیت میں کام کیا، جبکہ ان کی فلم سالگرہ سینما اسکرین پر سپر ہٹ رہی۔

وہ 1997ء میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1999ء میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہوئی تو طارق عزیز نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی تاہم انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر کے دوبارہ ٹی وی کا رخ کیا۔ وہ ایک طرف اپنا ٹی وی پروگرام کرتے تھے تو دوسری جانب مشاعروں کی رونق بڑھاتے تھے۔

طارق عزیز فلاح انسانیت کیلئے بھی پیش پیش رہے۔ ان کی کوئی اولاد نہ تھی۔ انہوں ‌نے وصیت میں اپنی ساری دولت فلاحی مقاصد کیلئے وقف کردی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top