ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، مزید دو قتل کا بھی اعتراف

کراچی ضلع وسطی پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملوث ملزم جاوید لنگڑا گرفتار، ملزم نے مزید دو افراد کے قتل کا بھی انکشاف کیا، گروہ کے سرغنہ راشد ماموں کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کے علاقے رضویہ میں تین ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم جاوید لنگڑا نے مزید دو اندھے قتل میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کردیا۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے بتایا کہ ملزم اجرتی قاتل اور ٹارگٹ کلر ٹیم کا کارندہ ہے۔

پولیس کے مطابق گروہ کا ایک کارندہ بہادر عرف فیصل پریڈی میں ابراہیم نامی شہری کے قتل کے بعد گرفتار ہوا جبکہ قتل کی گواہی دینے والے مقتول ابراہیم کے ڈرائیور جمشید عالم کو بفرزون میں قتل کیا۔

دوسری جانب ناظم آباد پولیس نے پوش علاقے کے بنگلوں میں ملازمت حاصل کرنے کے بعد موقع پا کر لوٹ مار کرنے والی تین خواتین اور ایک مرد کو بھی گرفتار کر کے ان سے مسروقہ سامان برآمد کر لیا جبکہ گروہ کے مزید دو کارندوں کی تلاش جاری ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More