ترین گروپ نے پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قراردے دیا

لاہور: جہانگیرترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کااشارہ دے دیا۔

جہانگیر ترین گروپ نے پرویزالہٰی کو وزارت اعلیٰ کیلئے مناسب امیدوار قراردے دیا۔

فیصل جبوانہ رکن صوبائی اسمبلی ترین گروپ نے کہا کہ پرویز الٰہی مناسب شخصیت ہیں۔ جن کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہاس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے۔

دوسری جانب نون لیگ کے منحرف ارکان صوبائی اسمبلی نے بھی پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

نون لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی اشرف انصاری نے کہا کہ ہمارے گروپ کےارکان کی تعداد 7 ہے۔ پرویز الٰہی کے وزیراعلی نامزد ہونے پر نون لیگ کے 15 ارکان انہیں ووٹ دیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More