عمران خان غریبوں کے لیے اقدامات کر رہا ہے،شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ سالوں سے غریب عوام کو خواب دیکھائے جارہے ہیں، اب ایک شخص آیا ہے جو ریاست مدینہ یقین رکھتا ہے اور غریبوں کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں کامیاب پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہمارے غریب عوام کے لیے آج ایک بہت بڑا دن ہے 74 سال میں بھی غریب عوام کو گھر، روٹی پانی اور کپڑے کے خواب ہی دیکھائے جارہے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ معیشت ترقی کرے گی اور آپ کو اس کا ثمر ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے غریب عوام نے خوابوں میں ہی اپنی زندگیاں گزاردیں، لیکن اتنے سالوں میں یہ ثمر نہیں ملا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اب ایک شخص آیا ہے جو ریاست مدینہ پر یقین رکھتا ہے اس کا ماننا ہے کہ ہم معیشت کو ضرور ترقی دیں گے۔ عمران خان نے مجھے کہا کہ ہم تمام طبقات کے افراد کو ترقی دیں گے لیکن غریب کی ترقی کے لیے سب سے پہلے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے ایک خاندان کو بلاسود 5 لاکھ سے 25 لاکھ روپے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ عمران خان نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ اگر کسی گھر میں کوئی بیماری ہوگی تو اس میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More