شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد: سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے حلف لیا۔ ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

شوکت ترین حال ہی میں پختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹر بننے کے بعد وہ مشیر خزانہ کے بجائے وزیر خزانہ بن گئے۔ شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More