ڈالر کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو بہت مار پڑے گی،شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے خبردار کردیا، کہتے ہیں ڈالر کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کو بہت مار پڑے گی، روپے کی قدر کم ہوئی ہے تو اچانک بڑھ بھی جائے۔ شوکت ترین نے نیا کوئی ٹیکس نہ لگانے کی یقین دہانی بھی کروادی۔

وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورے کے دوران روایتی گھنٹا بجا کر کاروبار کاآغاز کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں بولے کہ ڈالر کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والے جلد مار پڑنے والی ہے۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے کئی چیزیں کرنے کیلئے کہا مگر ہم نے نہیں مانی، یقین کریں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے۔ وفاقی مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں سے سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت مہنگائی کو روکنے اور ایکسپورٹ کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More