ٹانک:آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک،4اہلکار شہید

ٹانک: دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن،آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک،دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ کامیاب آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ و دیگر واقعات میں مطلوب تھے، آپریشن میں بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولیاں تحویل میں لی گئیں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کی جہاں دہشتگردوں کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار منور، سپاہی ذکا اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More