آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے، ترجمان وزارت خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات کی ناکامی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کے مطابق جمعہ کو مذاکرات جہاں پر تھے وہیں سے پیر سے دوبارہ آغاز ہوگا اور یہ مذاکرات بلا تعطل پیر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ترجمان نے بتایاکہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔

ترجمان نے بتایاکہ مذاکرات ختم ہونے کی کوئی حتمی تاریخ نہیں ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی تک جاری رہیں گے۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری خزانہ اوران کی ٹیم بدستور واشنگٹن میں مذاکرات کیلئے موجود ہے، شوکت ترین اورگورنراسٹیٹ بینک شیڈول کےمطابق نیویارک میں ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More