سعد رضوی سے فرانسیسی سفیرکے حوالےسے مذکرات ہوئے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تصادم کے حق میں نہیں ہیں۔ ریاست کا کام ڈنڈا چلانا نہیں ہے۔ امن چاہتے ہیں تصادم نہیں چاہتے ۔ سیاست دان کا کام درمیانی راستہ نکالنا ہے۔ تمام کیسز واپس لیکر فورتھ شیڈول پر نظر ثانی کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی سے آٹھ گھنٹے تک بات چیت ہوئی ہے۔ سعد رضوی سے فرانس کے سفیر کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔فرانسیسی سفیر کامعاملہ اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ کل صبح وزارت داخلہ میں ٹی ایل پی سےمذاکرات ہوں گے۔ ملک میں امن چاہتے ہیں ۔تصادم کے حق میں نہیں ہیں ۔ کوشش کریں گے دھرنے میں بیٹھے لوگ گھروں کو واپس جائیں۔انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کوسڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔

مہنگائی کے حوالے سے پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ جمعہ کھیل رہی ہے ۔ پی ڈی ایم والے نومبر دسمبر میں تھوڑی ورزش کرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More