قومی ادارہ امراض قلب کراچی کے ملازمین اور انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ۔ انتظامیہ نے ملازمین کے تمام مطالبات منظور کر لیے ہیں۔ ملازمین کو کورونا الاؤنس رواں ماہ کی 24 تاریخ کو ادا کردیا جائے گا جبکہ ہیلتھ پروفیشنلز الاؤنس 20 مارچ سے شروع ہوگا۔

قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے ملازمین کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کردیا جائے گا ۔ملازمین نے نوٹیفکیشن ملنے کے بعد بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ برائے امراض قلب کراچی کے ملازمین کے احتجاج کے باعث تین دن تک اسپتال کی او پی ڈی ، لیبارٹری ،ایکسرے ، الٹراساؤنڈ سروس معطل رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More