کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات افغان حکومت کی درخواست پر کیے، میجرجنرل بابرافتخار

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے۔ موجودہ صورتحال سے سنگین انسانی المیہ کو جنم لے سکتا ہے۔پاکستان افغانستان حکومتی سطح پر دونوں طرف ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈاریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ پاکستان افغان بارڈر پر لگائی باڑ دونوں طرف کے عوام کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔پاک افغان سرحد پر باڑ کا کام 94 فیصد جبکہ پاک ایران بارڈر پر باڑ لگانے کا کام 71 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ایک سے دوسری پوسٹ کے درمیان 7 سے 8 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان سےٖ غیر ملکی افواج کے انخلا کے اثرات پاکستان پر مرتب ہوئے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال سنگین انسانی المیے کو جنم دے سکتی ہے۔افغانستان کی صورتحال کا اثر پاکستان پر بھی پڑسکتا ہے۔

آپریشن ردالفسار کے حوالے سے ترجمان پاکستان فوج نے کہا کہ آپریشن ردالفساد بہت منفرد نوعیت کا تھا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد تنظیموں کا صفایا کیا۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 890 تھریٹ الرٹ جاری کیے۔ 70 فیصد ممکنہ دہشتگردی کے واقعات روکنے میں مدد حاصل ہوئی۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 60 ہزار آپریشن کیے گئے۔جن علاقوں میں آپریشن کیے گئے وہاں حالات معمول پر آ رہے ہیں۔ دہشتگردوں کا بیانیہ ناکام بنانے میں علماء اور میڈیا نے کردار ادا کیا۔

تحریک طالبان پاکستان کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے سیز فائر 9 دسمبر کو ختم ہوچکا ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے گفتگو کا آغاز موجودہ افغان حکومت کی درخواست پر کیا۔ کراچی میں دہشتگردی،جرائم کے واقعات میں کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بلوچستان میں 199 ڈویلپمنٹ پروجیکٹس کا آغاز ہوچکا ہے۔ چیلنجز کے باوجود کسی ترقیاتی منصوبے میں خلل نہیں آنے دیا گیا۔ 2021 میں قبائلی اضلاع میں اسپتال، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے بنائے گئے۔ تمام منصوبوں کو سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے تاکہ بروقت مکمل ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More