تازہ ترین
شہباز گل بتائیں جہانگیر ترین کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا، طلال چوہدری

شہباز گل بتائیں جہانگیر ترین کو بیرون ملک کس نے فرار کروایا، طلال چوہدری

اسلام آباد: (5 جولائی 2020) مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز گل بتائیں جہانگیر ترین کو جہاز پر بٹھاکر بیرون ملک کس نے فرار کروایا۔ جھوٹے نیازی اور اس کے بدنام ترجمان آٹے اور روٹی کی قیمت پتہ کریں۔

معاون خصوصی شہبازگل کے بیان پر اپنے ردعمل میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن نہیں کہ خواتین کو ہراساں کرنے کا ذکر آئے اور شہباز گل کا نام نہ آئے۔ شہباز گل یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔ وہ ابھی تک ان کے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا عمران نیازی زندگی بھر اے ٹی ایمز سے جس رفتار سے پیسے لیتے رہے۔ اسی رفتار سے ملک پر ریکارڈ قرضے بڑھے۔ پی پی پی اور ن لیگ نے اپنے تمام ادوار میں اتنا قرض نہیں لیا جو جھوٹے نیازی نے اٹھارہ ماہ میں لے لیا۔ چینی چور عمران مافیا نے باون روپے سے چینی کی قیمت بانوے روپے پر پہنچا دی۔ دو سال میں جس طرح ڈاکو،چور اور اُچکے ملک کو لوٹ رہے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

Comments are closed.

Scroll To Top