عمران پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا ہے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا اب پاؤں پڑ رہا بولے انہوں نے لاہور جلسے میں کوئی اعلان تو نہیں کیا لیکن معافیاں ضرور مانگیں اب شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی نیوز کانفرنس سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دئیے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کواس کے پیچھے کھڑے ہونا چاہیے کہا عمران خان پہلے گریبان پر ہاتھ ڈالتے ہیں جب بات نہیں بنی تو اب پیر پاوں پکڑ رہے ہیں۔

طلال چودھری کا کہنا تھا کہ شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہےان کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے عمران خان شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتے ہیں ان کو پتا ہے دو دن کا ریمانڈ ملا تو شہباز گل طوطے کی طرح بولنے لگے گا۔

طلال چودھری کے مطابق عمران خان کو ایف آئی اے کا نوٹس گیا ہے وہ تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات لے کر جائیں اگر قانون کا اطلاق ہوا تو عمران خان آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر تاحیات نااہل ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More