اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان ہیڈ لائن

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی انتقال کرگئے

جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے طلال اکبر بگٹی کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں انتقال کرگئے،ان تدفین ڈیرہ بگٹی میں کی جائے، ترجمان بگٹی ہاؤس کےمطابق انہیں گذشتہ شب دل میں تکلیف کے باعث سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

ترجمان بگٹی ہاؤس کے مطابق نوابزادہ طلال بگٹی کو گذشتہ رات سانس لینے میں تکلیف کا سامنا تھا، اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں علی الصبح سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ جہان دوران علاج دل کا دورہ پڑھنے سے وہ انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ وہ کافی عرصے سے استھما کے مرض میں مبتلا تھے۔ طلال اکبر بگٹی کی تدفین ڈیرہ بگٹی میں کی جائے گی۔جمہوری وطن پارٹی کا طلال بگٹی کے انتقال پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

صدرمملکت پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ پنجاب، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سمیت دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات نے طلال بگٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

صدارتی ریفرنس کا مقصد سینیٹ الیکشن میں شفافیت لانا ہے،فیصل جاوید

Zubair Ibrahim

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

Abuzar Usama

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More