شوہر نے بیوی کی محبت میں تاج محل بنا دیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر برہان پور میں انجئینیر شوہر نے بیوی کی محبت میں ایک اور تاج محل بنا دیا۔

بھارتی شہری آنند چوکسے کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سوچتے تھے کہ ان کے شہر برہان پور میں تاج محل کیوں نہیں بنایا گیا کیونکہ شاہ جہاں کی بیوی ممتاز کا انتقال اسی شہر میں ہوا تھا۔

کہا جاتا ہے کہ تاج محل کو پہلے مدھیہ پردیش کی تاپتی ندی کے کنارے ہی بنایا جانا تھا لیکن بعد میں آگرہ میں بنایا گیا۔ تاج محل کی نقل اس خوبصورت چار کمروں کے گھر کو تعمیر کرنے میں تین سال کا وقت لگا۔

گھر بنانے والے انجینئر شہری کا کہنا ہے کہ گھر کی تعمیر میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جس کے لیے اس نے تاج محل کی بہت قریب سے مطالعہ کیا، جبکہ گھر کے اندر نقش و نگار کے لیے بنگال اور اندور کے فنکاروں سے مدد لی۔

گھر کے اندر اور باہر دونوں جگہ اس طرح لائٹنگ کی گئی ہے کہ یہ گھر اصلی تاج محل کی طرح اندھیرے میں چمکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More