اس وقت اختلاف کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے ، طاہر اشرفی

لاہور: معاون خصوصی برائےمذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن ملک میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے جس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اختلاف کی نہیں کیونکہ دشمن افغانستان میں شکست کا بدلہ پاکستان میں لینا چاہتا ہے

لاہور میں حضرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے نام پر عمران خان کی مخالفت کرنے والوں نے اپنے اقتدار میں اسلامی نظام کیوں نافذ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان پر دستخط کے بعد کسی بھی مذہب کے مقدس مقامات کی توہین کرنےوالے کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔سیاسی مخالفین پرتنقید کرتےہوئےطاہر اشرفی نے کہا ریاست مدینہ کے نعرے پر جو لوگ ان کا مذاق اڑاتے ہیں ان کے اپنے نعروں میں اسلام کا نعرہ شامل ہے ۔آپ بات کرو تو جائز ہے عمران خان کرے تو غلط کیوں ہے؟

اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے حوالے سےطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں اس پر زیادہ شور مچا رہی تھیں انہیں کے سینیٹر اس دن ایوان میں نہیں آئے۔اگر یہ یہودی نظام ہے تو اب آپ بھی اس میں شریک ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More