اقلیتوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، طاہر اشرفی

لاہور: چئیرمین علما کونسل طاہرااشرفی نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ۔ سیالکوٹ واقعے میں بے گناہوں کو رہائی جبکہ گناہگاروں کو سزا ملنی چاہیے۔ چاہتے ہیں توہین رسالت کے قانون کا کوئی غلط استعمال نہ کر پائے۔

وزیراعظم کےمشیر برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام رواداری کا مذہب ہے ۔ تمام مسیحی قائدین کے ساتھ نشست ہوئی جس کا مقصد پاکستان ہم سب کاہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے فیصل آباد واقعے میں ملوث ملزموں کو جلد از جلد سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

علامہ طاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص توہین مذہب یا رسالت ذاتی مقصد کیلئےاستعمال کرتا ہے وہ دراصل توہین کررہاہے۔توہین رسالت کا قانون بہت سی جانوں کا محافظ ہے لیکن اس کا خوف پیدا کیاگیا۔

مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی نے کہا جبری مذہب پرآنے والی شکایت کاازالہ ہوگا۔ اسپیکر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے جو مسائل حل کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More