سانحہ سیالکوٹ، وفاقی وزرا پر مشتمل وفد تعزیت کیلئے سری لنکن سفارتخانے جائے گا

لاہور: معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہراشرفی نے سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سری لنکاکےعوام سےشرمندہ ہیں۔واقعےمیں ملوث مجرموں کوہرصورت سزاملےگی۔

لاہور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولاناطاہراشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر بطور قوم شرمندہ ہیں عدلیہ اس کیس کا سپیڈی ٹرائل کرے اور ذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دے ۔

مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وفاقی وزرا پر مشتمل وفد تعزیت کیلئے سری لنکن سفارتخانے جائے گا۔ واقعے میں ملوث 125 افراد کوگرفتار کیا گیا جس میں سے 19 مرکزی ملزم ہیں ۔مقدمہ دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More