اقلتیوں کے ساتھ بھارتی سلوک پر عالمی برادری کی خاموشی باعثِ حیرت ہے، طاہر اشرفی

لاہور: وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی مولاناطاہراشرفی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلتیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت کا باعث ہے۔

لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے عنوان سےمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیرمولانا طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم پر بھی بات کرے۔ ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی کےحوالے سے جومحنت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ عدالت سے سیالکوٹ مقدمے کے اسپیڈی ٹرائل کی اپیل ہے۔

طاہراشرفی کا مزید کہنا تھا کہ ہندوؤں، مسیحوں اورسکھوں کی بیٹیاں ہماری بیٹیاں ہیں۔ ہم کسی کو جبری مسلمان کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی اقلیتوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ پاکستان میں کوئی واقعہ ہو جائےتو طوفان مچ جاتا ہے لیکن بھارتی مظالم پر سب کو سانپ سونگھ جاتا ہے۔یو این سمیت دیگراداروں کو اس حوالے سے دیکھنا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More