ٹی20 ورلڈکپ: سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

ابو ظہبی : ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائر راؤنڈ کے ایک میچ میں سری لنکا نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دیدی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم اپنے پہلے ہی میچ میں 96 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔نمیبیا کی جانب سے صرف کریگ ولیمز 29 اور جیرہارڈ ایرسمس 20 رنز بناکر نمایاں رہے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیک تھیکشانا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ لاہیرو کمارا، ہسارنگا ڈی سلوا کے حصے میں دو دو اور چمیکا کرونارتنے اور دشمانتھا چمیرا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کے بولرز نے ابتدا میں سری لنکا کو خوب پریشان کیا اور اسے 26 کے مجموعے پر 3 وکٹوں سے محروم کردیا۔

اوشکا فرنینڈو اور بھانوکا راجاپکسا نے شاندار پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو ایونٹ میں پہلی کامیابی دلوادی اور مطلوبہ ہدف 14ویں اوور میں ہی پورا کرلیا۔ بھانوکا راجاپکسا نے 42 جبکہ اوشکا فرنینڈو نے 30 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔نمیبیا کی جانب سے روبین ٹرمپلمین، برنارڈ اسکولٹز اور جے جے سمٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔ شاندار بولنگ پرفارمنس پر مہیک تھیکشانا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More