ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا اور نمیبیا نے اپنے میچز جیت لیے

دبئی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں جمعہ کو سری لنکا اور نمیبیا نے اپنے میچز جیت لیے۔مین راؤنڈ کے لیے بارہ ٹیمیں مکمل ہوگئیں ۔

جمعے کو کھیلے گئے ابتدائی راؤنڈ کے آخری روز سری لنکا نے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈز کو چوالیس رنز سے شکست دے دی ۔ نیدرلینڈ کی ٹیم صرف 10اوورز ہی بیٹنگ کرپائی۔ جوابی اننگ میں سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر آٹھویں اوور کی پہلی گیند پر اسکور پورا کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More